اسرائیل نے غزہ کے ساتھ سرحدی چوکیوں کو بند کر دیا

کرم ابو سالم تجارتی سرحدی چوکی اور بیت ہانون سرحدی چوکی کو حالیہ سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے آج سے  بند  رکھا جائے گا: آویچائے آڈرائی

868027
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ سرحدی چوکیوں کو بند کر دیا

اسرائیل نے غزہ کے ساتھ  کرم ابو سالم اور بیت ہانون کی سرحدی چوکیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچائے آڈرائی کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کرم ابو سالم تجارتی سرحدی چوکی اور بیت ہانون سرحدی چوکی کو حالیہ سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے آج سے  بند  رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ کل غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کئے جانے کا دعوی کیا گیا تھا۔

فوجی ترجمان آڈرائی نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں غزہ سے اسرائیل کی طرف میزائل حملےکا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اس حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس  کے ایک فوجی علاقے پر حملہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں