ایران میں 6 کی شدت کا زلزلہ

امریکی محکمہ ارضیات  کے  مطابق یہ زلزلہ کرمان سے  58 کلو میٹر  شمال مشرق میں  زیر زمین  دس کلو میٹر کی گہرائی میں  رونما ہوا ہے

858948
ایران میں 6 کی شدت کا زلزلہ

 

مشرقی ایران  کےعلاقے کِرمان   میں 6  کی شدت کا زلزلہ  آیا ہے۔

امریکی محکمہ ارضیات  کے  مطابق یہ زلزلہ کرمان سے  58 کلو میٹر  شمال مشرق میں  زیر زمین  دس کلو میٹر کی گہرائی میں  رونما ہوا ہے۔

زلزلے سے 51 افراد زخمی ہوئے ہیں تو  گزشتہ 6۔ 7 گھنٹوں میں  53 بار  زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی طلباء کی خبر رساں ایجنسی اصنا نے  ایرانی ہلال احمر  کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ علاقے  کے 11 دیہاتوں کو  شدید نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں کو امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا  نے  اس زلزلے کی شدت  ریکٹر اسکیل پر 6٫1  اور وقت صبح 6 بجکر 2 منٹ بتایا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں