حزب اللہ کی مدد کےلیے 40 ہزار ملیشیا گولان کے قریب پہنچ گئے ہیں:اسرائیلی میڈیا

ہاریٹز    نے  نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  عراق، یمن اور شام سے تقریباً 40,000 ملیشیا اور   کرائے کے فوجیوں کو لبنان بھیجنے کے لیے حزب اللہ کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا  ہے

2191803
حزب اللہ کی مدد کےلیے 40 ہزار ملیشیا گولان کے قریب پہنچ گئے ہیں:اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 ہزار ملیشیا کو مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب حزب اللہ کی  مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

 ہاریٹز    نے  نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  عراق، یمن اور شام سے تقریباً 40,000 ملیشیا اور   کرائے کے فوجیوں کو لبنان بھیجنے کے لیے حزب اللہ کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ساتھ جاری جھڑپوں میں حزب اللہ کی حمایت کے لیے تین عرب ممالک کے ہزاروں ملیشیا اور  کرائے کے  فوجی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب تعینات کیے گئے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ اسرائیلی فوج مختلف ممالک بالخصوص عراق، یمن اور  شام سے  آنے والے تقریباً 40,000 ملیشیا اور   کرائے کے  فوجیوں کے بارے  میں متذبذب ہے ، اگرچہ اخبار نے     اس  بارے میں  کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا جو ان ملیشیاؤں کے وجود کی تصدیق کرتا ہو۔



متعللقہ خبریں