اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی علاقے میں 18 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

اسوقت اسرائیلی جیلوں میں 300 بچوں سمیت سات ہزار فلسطینی قید ہیں ۔

856004
اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی علاقے میں 18 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

 

اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی علاقے میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

 اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  دریائے اردن کے مغربی علاقے کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران دہشت گردی میں ملوث 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا  گیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی علاقے میں اکثر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف الزامات لگاتے ہوئے فلسطینیوں کو گرفتار کر لیتی ہے  ۔ اسوقت اسرائیلی جیلوں میں 300 بچوں سمیت سات ہزار فلسطینی قید ہیں ۔



متعللقہ خبریں