اسد قوتوں کے مشرقی گوٹا پر حملے ، 25 شہری ہلاک متعدد زخمی

شام کے دارلحکومت دمشق کے علاقے مشرقی گوٹا میں  اسد قوتوں کیطرف سے رہائشی علاقوں پر حملوں میں 25 شہری ہلاک اور متعدد زخمی  ہوگئے ہیں ۔

855616
اسد قوتوں کے مشرقی گوٹا  پر  حملے ، 25 شہری ہلاک متعدد زخمی

شام کے دارلحکومت دمشق کے علاقے مشرقی گوٹا میں  اسد قوتوں کیطرف سے رہائشی علاقوں پر حملوں میں 25 شہری ہلاک اور متعدد زخمی  ہوگئے ہیں ۔

14 نومبر سے اس علاقےپر جاری حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

 دریں اثناء برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری   کے مطابق شام میں  دیرالزور کے گاؤں الشفہ میں روسی فضائی بمباری سے 53 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 21 بچے بھی شامل ہیں۔

فضائی بمباری کا نشانہ بننے والے صوبے دیرالزور کے بعض حصوں پر داعش کا اب بھی قبضہ ہے۔دیرالزور شام کے ان چند صوبوں میں ہے جہاں داعش  کے گڑھ موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ابتدائی معلومات کےمطابق فضائی حملے میں 34 افراد کے ہلاک ہونےکی اطلاعات تھیں جبکہ تباہ شدہ عمارات کے ملبہ سے ملنے والی لاشوں کے بعد مجموعی تعداد53 ہوگئی ہے۔

متعللقہ خبریں