فلسطینی سیاسی گروہوں میں اتفاق،اگلے سال عام انتخابات منعقد ہونگے

مصر کی زیرنگرانی فلسطینی  گروہوں بالخصوص  حماس  اور تحریک  الفتح  کے درمیان طے پانے والےمصالحتی معاہدے کے بعد تمام جماعتوں نے 2018 کے آخر تک عام انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے

853244
فلسطینی سیاسی گروہوں میں اتفاق،اگلے سال عام انتخابات منعقد ہونگے

مصر کی زیرنگرانی فلسطینی  گروہوں بالخصوص  حماس  اور تحریک  الفتح  کے درمیان طے پانے والےمصالحتی معاہدے کے بعد تمام جماعتوں نے 2018 کے آخر تک عام انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔

خبر کے مطابق  گزشتہ  روز قاہرہ میں مصری  خفیہ  حکام کی زیر نگرانی ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں 12 اکتوبر کو طے پائے معاہدے کو عملی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

حتمی مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فلسطینی تنظیموں نے طے کردہ  پروگرام  کے  تحت  فلسطینی قومی حکومت کی تشکیل اور تمام ذمہ داریاں قومی حکومت کو سپرد کرنے اور حکومت کو فلسطین کے بنیادی آئین اور قانون کے تحت چلانے سے اتفاق کیا  ہے ۔



متعللقہ خبریں