ہم نےنہ توحوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی ریاض پر میزائل فائر کیا ہے: حزب اللہ

حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے عرب لیگ کے الزامات  کی تردید کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے  یمنی باغیوں کو اسلحہ فراہم  نہیں کیا ہے ۔

851697

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا اجلاس ہوا جس میں لبنان کی مسلح جماعت حزب اللہ پر عالم عرب میں دہشتگردی کرنے کا الزام لگایا گیا۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے نہ  تو یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر فائر کیے جانے والے میزائل میں حزب اللہ ملوث ہے۔

حسن نصراللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے شام اور فلسطین میں اسلحہ اور گولہ بارود ضرور بھیجا ہے جس پر انھیں فخر ہے لیکن یمن کےحوالے سے عرب لیگ کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ حزب اللہ نے یمن، بحرین، کویت اور عراق میں کوئی بیلسٹک میزائل، جدید اسلحہ یا بندوقیں نہیں بھیجی ہیں۔

متعللقہ خبریں