ایران سعودی عرب اور خطے کےلیے خطرہ ہے:عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ ایران خطے میں اور بالخصوص سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے لیے ایک  خطرہ بنتا جارہا ہے

850651
ایران سعودی عرب اور خطے کےلیے خطرہ ہے:عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ ایران خطے میں اور بالخصوص سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے لیے ایک  خطرہ بنتا جارہا ہے۔

انھوں نے یہ بات گزشتہ روز  مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

 انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا کا حال ہی میں سعودی عرب کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل ایرانی ساختہ تھا۔

احمد ابو الغیط نے کہا  کہ سعودی عرب کی جانب داغے گئے تمام 76 بیلسٹک میزائل اور راکٹ ایرانی ساختہ تھے اس لیے ہم سعودی عرب کی جانب سے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

قاہرہ میں سعودی عرب کی درخواست پر عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا یہ غیرمعمولی اجلاس طلب کیا گیا تھاجس میں خطے میں ایران کی خلاف ورزیوں اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان اس وقت عرب لیگ کے دو رکن ممالک لبنان کی سیاسی صورت حال اور قطر کے تنازعے کی وجہ سے شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں