سعودی عرب دہشت گردی کے حامیوں کو اُکسا رہا ہے: محمد جواد ظریف
دہشت گردوں کو اُکسانے والے، یمن میں جنگ چھیڑنے والے، قطر کو تنہا کرنے والے اور لبنان میں بحران کو ہوا دینے والے ملک سعودی عرب کا ایران کو علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کا قصوروار ٹھہرانا قابل شرمندگی ہے: ظریف
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے حامیوں کو اُکسا رہا ہے۔
جواد نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اُکسانے والے، یمن میں جنگ چھیڑنے والے، قطر کو تنہا کرنے والے اور لبنان میں بحران کو ہوا دینے والے ملک سعودی عرب کا ایران کو علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کا قصوروار ٹھہرانا قابل شرمندگی ہے۔
شام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ظریف نے کہا ہے کہ ہم ترکی اور روس کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔
دوسری طرف عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں ایران کو علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کا قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے فرانس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ "ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ اب ہم ایران کے مخاصمانہ اقدامات اور دست درازیوں کا جواب دیں گے"۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا
حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ
گزشتہ روز لبنان کے برگالی قصبے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا