عراق سے داعش عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا

تنظیم کے زیر کنٹرول  آخری علاقے راوا   کی بھی بازیابی پر سیکورٹی قوتوں ، عراقی عوام اور اہلِ تشیع کے مذہبی پیشوا علی الا سستانی کو تہنیتی پیغام

850161
عراق سے داعش عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا

عراقی وزیر داخلہ قاسم الا آراجی  کا کہنا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم داعش کا  ان کے ملک   میں عسکری  سطح پرخاتمہ ہو گیا ہے۔

 آراجی  نے تنظیم کے زیر کنٹرول  آخری علاقے راوا   کی بھی بازیابی پر سیکورٹی قوتوں ، عراقی عوام اور اہلِ تشیع کے مذہبی پیشوا علی الا سستانی کو تہنیتی پیغام  جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ عراقی فوج اور مقامی  قبائلی قوتوں نے  صبح کے وقت شروع ہونے والے آپریشن کے دائرہ کار میں انبار سے تقریباً 230 کلو میٹر کی دوری پر واقع راوا کو  داعش کے قبضے سے نجات دلا دی تھی۔

عراقی قوتیں  آئندہ کے ایام میں ملک کے مغرب میں واقع ریگستان  کو   دھماکہ خیز  مواد سے پاک کرنے اور شامی سرحدوں پر   سیکورٹی قائم کرنے کی تیاری میں  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں