شامی حزب اختلاف کے وفود کا اجلاس ریاض میں طلب ہوگا

سعودی عرب 22 نومبر کو دارالحکومت الریاض میں شامی حزبِ اختلاف میں شامل مختلف  وفود کے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا

847075
شامی حزب اختلاف کے وفود کا اجلاس ریاض میں طلب  ہوگا

سعودی عرب 22 نومبر کو دارالحکومت الریاض میں شامی حزبِ اختلاف میں شامل مختلف  وفود کے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اس اجلاس کو بلانے کا مقصد شامی حزبِ اختلاف کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے تاکہ وہ شامی حکومت کے ساتھ مستقبل میں اقوام متحدہ کے ایلچی کی نگرانی میں بحران کے لیے امن مذاکرات یا دوسرے فورمز پر بات چیت میں کوئی مشترکہ مؤقف اپنا سکیں ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا کی ثالثی میں جنیوا میں شام امن مذاکرات کے متعدد   ادوار ہوچکے ہیں لیکن اُن میں شام میں گزشتہ ساڑھے چھ سال سے جاری  جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

آستانہ میں  گزشتہ مئی میں منعقدہ مذاکرات میں روس ،ترکی اور ایران کے درمیان شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کے لیے ایک  معاہدہ طے پا یاتھا ۔



متعللقہ خبریں