حوثیوں کے لیڈر کی خبر دو،30 ملین ڈالر انعام حاصل کرو:سعودی عرب

سعودی عرب  نے اعلان کیا ہے کہ  حوثیوں کے لیڈر عبدالملک الحوثی   کے ٹھکانے  کی خبر دینے   یا اسے زندہ سلامت پکڑوانے میں  مدد دینے پر  30 ملین ڈالر  انعام دیا جائے  گا

841612
حوثیوں کے لیڈر کی خبر دو،30 ملین ڈالر انعام حاصل کرو:سعودی عرب

سعودی عرب  نے اعلان کیا ہے کہ  حوثیوں کے لیڈر عبدالملک الحوثی   کے ٹھکانے  کی خبر دینے   یا اسے زندہ سلامت پکڑوانے میں  مدد دینے پر  30 ملین ڈالر  انعام دیا جائے  گا۔

 سعودی عرب نے اس سلسلے میں   یمن میں  دہشت گردیمیں ملوث 40 افرادکی فہرست جاری کر دی ہے ۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی  SPA   کی خبر کے مطابق ، حوثیوں کےلیڈر عبدالمالک  الحوثی     کا پتہ دینے  والے کو  30 ملین ڈالر انعام ملے گا اس کے علاوہ   سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح       کے حامیوں کی قائم کردہ   اعلی سیاسی  کونسل کے صدر  صالح الصمد، وزیر مواصلات زکریا الشامی، عبداللہ یحی ابو حکیم  ،وزیر دفاع محمد  ناصر ال عاطفی ،یوسف المدنی ، عبدالقادر الشامی ، عبدالرب صالح جرفان    کی اطلاع دینے پر بھی  20 ملین  ڈالر انعام دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں