تہران: سہ رکنی اجلاس میں توانائی میں تعاون بڑھانے پر غور

ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والی ان تینوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات میں ان تیل اور گیس کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے

838995
تہران: سہ رکنی اجلاس میں توانائی میں تعاون بڑھانے پر غور

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقوں کو اس معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔

 یہ بات روس، ایران اور آذربائیجان نے ایک مشترکہ بیان میں کہی ہے۔

 ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والی ان تینوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات میں ان تیل اور گیس کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 بیان کے مطابق اس میں تیل اور گیس کی پیداوار کے علاوہ مختلف مصنوعات کی آپس میں خرید و فروخت بھی شامل ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لیے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے جبکہ  انہیں توقع ہے کہ یہ بحران جلد ختم ہوجائے گا۔

اپنے دورہ ایران کے دوران تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی اور آذر بائیجان کے الہام علی ایف  کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پوتین نے کہا کہ شام کا بحران کوئی ملک تنہا حل نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں استحکام اور امن وامان کی بحالی کے لیے روس اور ایران کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں