صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں اجلاس کی تجویز پیش کی ہے: شیخ تمیم بن حامد الثانی

صدر ٹرمپ نے مجھے کہا کہ خلیجی بحران کا ختم ہونا ضروری ہے اور  دوستوں کے درمیان جنگ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے: شیخ تمیم بن حامد الثانی

836348
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں اجلاس کی تجویز پیش کی ہے: شیخ تمیم بن حامد الثانی

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی بحران کے فریقین کے درمیان کیمپ ڈیوڈ میں اجلاس کے انعقاد کی تجویز پیش کی ہے۔

الثانی نے امریکہ کے ٹیلی ویژن چینل CBS کے پروگرام میں شرکت کی اور ماہِ ستمبر میں نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ اجلاس کے دائرہ کار میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں صدر ٹرمپ نے مجھے کہا کہ خلیجی بحران کا ختم ہونا ضروری ہے اور  دوستوں کے درمیان    جنگ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

جنگ سے خوفزدہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے الثانی نے کہا کہ "کسی فوجی آپریشن کی صورت میں، میں پورے علاقے کے جنگ کی بھینٹ چڑھنے سے خوفزدہ ہوں"۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ  خلیجی بحران  کے حل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ہمیں کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دی ہے۔

الثانی نے کہا کہ ہم اس دعوت کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں اور پہلے دن سے ڈائیلاگ کی اپیل کر رہے ہیں تاہم  دیگر ممالک کی طرف سے ہمیں موضوع سے متعلق  تا حال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ قطر اور عرب ممالک کے درمیان بحران کا آغاز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین سمیت چار عرب ممالک کی طرف سے ماہِ جون میں خلیجی ملک قطر  کے ساتھ تمام سرحدوں کو بند کرنے  اور اقتصادی پابندیاں لگانے سے ہوا۔



متعللقہ خبریں