اسرائیلی فرموں کا بائیکاٹ کیا جائے، رپورٹر فلسطین

اسرائیل نے 50 برسوں سے  مقبوضہ  فلسطینی علاقوں  میں اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی ہوئی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ہر گزرتے دن اضافہ  دیکھا جا رہا ہے

835316
اسرائیلی فرموں کا بائیکاٹ کیا جائے، رپورٹر فلسطین

اقوام متحدہ   کے انسانی حقوق  کے  حوالے سے خصوصی ترجمان  مائیکل لینک نے عالمی برادری سے  اپیل کہ ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں   کارخانے لگانے والی اسرائیلی فرموں کا بائیکاٹ  کرے۔

مائیکل لینک نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کی جنرل  کمیٹی  میں حقوق انسانی     معاملات پر  غور کرنے والی   کمیٹی  کو پیش  کردہ  رپورٹ   کے حوالے سے آگاہی کرائی ہے۔

انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ اسرائیل نے 50 برسوں سے  مقبوضہ  فلسطینی علاقوں  میں اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی ہوئی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ہر گزرتے دن اضافہ  دیکھا جا رہا ہے۔

لینک نے تجویز پیش کرتے ہوئے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل پر پابندیاں ۔ اس کی پالیسیوں میں  تبدیلیاں آنے  میں مؤثر  ثابت ہو سکتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں