غزہ رابطہ گروپ کی عالمی برادری سے اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ریاض میں ہونے والے اجلاس میں اکٹھے ہونے والے رابطہ گروپ نے کہا ہے کہ غزہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، جسے فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششیں کی جارہی ہیں

2133021
غزہ رابطہ گروپ کی  عالمی برادری سے اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کی طرف سے غزہ  سے متعلق  تحقیقات کی غرض سے  بنائے گئے "غزہ رابطہ گروپ" نے عالمی برادری سے اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ریاض میں ہونے والے اجلاس میں اکٹھے ہونے والے رابطہ گروپ نے کہا ہے کہ غزہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، جسے فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی  اپنی سرزمین سے  بے دخلی کو  سختی سے مسترد  کرنے کے علاوہ  فلسطینی شہر رفح کے خلاف کسی بھی کارروائی کو مسترد کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں یہ رابطہ  گروپ فوجی آپریشن کے خلاف  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے کے لیے اسلامی اور عرب دنیا کی مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے والے طریقہ کار کے معاملے پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ کو  بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے اٹھائے جانے والے مشترکہ اقدامات اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ .

بیان میں کہا گیا کہ رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات روکنے سمیت موثر پابندیاں عائد کرے اور غزہ میں جنگ بند کرنے کے خواہشمند پرامن مظاہرین کے خلاف مغربی ممالک کے طرز عمل اور خلاف ورزیوں اور جرائم کو روکا جائے علاوہ ازیں  اسرائیل کے  تشویشناک رویے کی جانب بھی سب کی توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں