شمالی عراق:پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں معطل کرنے کا اعلان

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  کے الیکشن کمیشن  نے  دو ہفتے بعد  منعقد ہونے والے  صدارتی و پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں  معطل کر دی ہیں

829925
شمالی عراق:پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں معطل کرنے کا اعلان

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ   کے الیکشن کمیشن  نے  دو ہفتے بعد  منعقد ہونے والے  صدارتی و پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں  معطل کر دی ہیں۔

 کمیشن کے مطابق، یکم نومبر   کو منعقد کیے جانے والے ان انتخابات  کا پروگرام ، موجودہ سیاسی صورت حال  اور   امیدواروں کی نامزدگیوں کی درخواستوں کی عدم  موصولی کے پیش نظر  عارضی طور پر معطل کیا  جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ  شمالی عراقی انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی نے  بعض سیاسی جماعتوں کے نمائندوں  کے ساتھ ملاقات کے بعد اس بات کا اعلان کیا تھا کہ  یکم نومبر کو  پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔



متعللقہ خبریں