عراقی کرد علاقائی انتظامیہ اور بغداد  کے درمیان 4 شقوں پر اتفاق رائے

بارزانی، علاوی اور نجیفی سہ فریقی  اجلاس میں عراق  کو درپیش صورتحال  اور سیاسی پیش رفتوں سے  متعلق  مسائل کے حل کے راستوں  پر غور

822464
عراقی کرد علاقائی انتظامیہ اور بغداد  کے درمیان 4 شقوں پر اتفاق رائے

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ اور بغداد  کے درمیان 4 شقوں پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی  نے سلیمانیہ شہر میں عراق کے نائب صدور عیاد علاوی اور اسامہ نجیفی کے ساتھ ملاقات کی۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے  صدارتی دفتر  سے جاری کردہ بیان کے مطابق بارزانی، علاوی اور نجیفی  سہ فریقی  اجلاس میں عراق  کو درپیش صورتحال  اور سیاسی پیش رفتوں سے  متعلق  مسائل کے حل کے راستوں  پر غور کیا گیا۔

بیان  کے مطابق اجلاس میں عراق  کے کشیدہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے لئے سیاسی پارٹیوں  اور سیاسی  فریقین کے درمیان  مذاکرات کے آغاز، مذاکرات کا ایک کھلے ایجنڈے پر دوام ، عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  پر عائد پابندیوں  کے فوری خاتمے  اور جلد از جلد بغداد اور اربیل کے درمیان اجلاسوں کے آغاز سے متعلق شقوں پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں