ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا : وزیر اعظم حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی  نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث بننے والے  منصوبوں کی روک تھام کے لیے  موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

815923
ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے منصوبوں کو ناکام  بنایا جائے گا :  وزیر اعظم حیدر العبادی

 

 عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی  نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث بننے والے  منصوبوں کی روک تھام کے لیے  موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

پریس آفس سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم العبادی  نے فرانس کے صدر مینوئل مکرون کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت  کے دوران ان پر یہ واضح کیا کہ عراق کی علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ پہلے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے جاری  کاروائیوں کو مکمل کیا جائے گا اس کے بعد شہریوں کی سلامتی اور استحکام کو ضمانت میں لیا جائے گا ۔

 فرانسیسی صدر نے بھی کہا کہ وہ عراق کے اتحاد و یکجہتی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں  اور شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کیطرف سے کروائے جانے والے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں ۔

دریں اثناءعراق کی عدالت عظمیٰ نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریفرنڈم کروانے والی  شمالی عراق کی علاقائی انتطامیہ کے حکام کے خلاف تحقیقات  شروع کر دی  ہے ۔ اعلیٰ عدالتی کونسل کے ترجمان  عبدل ستار بائرکتار نے تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کیطرف سے توثیق کردی کابینہ کے فیصلے کی رو سے فیڈرل عدالت  کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ریفرنڈم کے خلاف قانونی کارہ جوئی  شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا  ہے ۔

عدالت نے 18 ستمبر کو آئین کے خلاف ہونے کے جواز میں شمالی عراق میں ریفرنڈم کو روک دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ 



متعللقہ خبریں