شام: روسی جرنیل داعش کے حملے میں مارا گیا

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام کے علاقے دیر الزور پر داعش کی گولہ  باری کی زد میں آ کر ایک روسی جرنیل والیری اسابوف ہلاک ہو گئے ہیں

813495
شام: روسی جرنیل داعش کے حملے میں مارا گیا

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام کے علاقے دیر الزور پر داعش کی گولہ  باری کی زد میں آ کر ایک روسی جرنیل  ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق ،جنرل والیری اسابوف داعش کی جانب سے اچانک گولہ  باری کی زد میں آ گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ  ہلاک ہونے والے جرنیل  شامی فوجیوں کو جنگی داو پیچ سکھانے کے لئے شامی علاقے میں موجود تھے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے روس کے اعلی فوجی عہدیدار شامی فوج کے اس کمان سینٹر کے آپریشن کنڑول روم سے وابستہ تھے جس کا مقصد دیر الزور کا قبضہ چھڑانا بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں روسی فوجی مداخلت کا سلسلہ ستمبر 2015  سے شامی فوج کی مدد کے نام پر جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں