کسی کو اچھا لگے یا برا،ہم عسکری قوت بڑھاتے رہیں گے: ایرانی صدر

ایرانی صدر  حسن روحانی  نے  کہا ہے کہ کسی کو اچھا لگے یا برا ہم اپنی عسکری قوت اورمیزائل ٹیکنالوجی میں اضافہ کریں گے جس کےلیے ہمیں کسی دوسرے ملک  سے پوچھنے کی  ضرورت نہیں

812137
کسی کو اچھا لگے یا برا،ہم عسکری قوت بڑھاتے رہیں گے: ایرانی صدر

ایرانی صدر  حسن روحانی  نے  کہا ہے کہ ملکی دفاع کےلیے ہمیں کسی کی اجازت درکار نہیں ۔

 اسلامی سال  نو کے آغاز پر ایرانی صدر نے   ایک فوجی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم اپنی عسکری قوت  اور  میزائل ٹیکنالوجی میں اضافہ کریں گے جس کےلیے ہمیں کسی دوسرے ملک  سے پوچھنے کی  ضرورت نہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ  ہمارا مقصد ملکی دفاع اور خطے کو قابض قوتوں اور دہشت گردوں سے بچانا ہے ۔

 ایرانی صدر نے  واضح کیا کہ  کسی کو اچھا لگے یا برا، ہم یمن شام اور فلسطین کی عوام کے  غصب شدہ  حقوق    کا دفاع  کریں گے ۔

 اس دوران  ایران کی خبر رساں ایجنسی  تسنین   کےمطابق ،ایران نے  2000 کلومیٹر مسافت    کا حامل ایک  نیا بلاسٹک میزائل بھی  اس فوجی  پریڈ میں  نمائش کےلیے پیش کیا ۔



متعللقہ خبریں