داعش نے 11 ہزار خالی شامی پاسپورٹس قبضےمیں کر لیے:جرمن اخبار کا انکشاف

جرمنی کے اخبار Welt am Sonntag نے گزشتہ  روز انکشاف کیاہے کہ داعش تنظیم نے 11 ہزار سے زیادہ خالی شامی پاسپورٹس پر قبضہ کر لیا ہے

804743
داعش نے 11 ہزار خالی شامی پاسپورٹس قبضےمیں کر لیے:جرمن اخبار کا انکشاف

جرمنی کے اخبار Welt am Sonntag نے گزشتہ  روز انکشاف کیاہے کہ داعش تنظیم نے 11 ہزار سے زیادہ خالی شامی پاسپورٹس پر قبضہ کر لیا ہے۔

اخبار نے وفاقی پولیس اور وزارت داخلہ کے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ محققین  نے شام میں حکام کی جانب سے چھاپے جانے والے خالی پاسپورٹس کے نمبروں کی فہرست تیار کی ہے۔

یہ پاسپورٹ اصلی دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان میں کوئی بھی شخص اپنی ذاتی تفصیلات پُر کر سکتا ہے۔

جرمنی کے  حفاظتی  اداروں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے دفاتر سے 18 ہزار پاسپورٹ چوری ہوئے جن میں کئی ہزار داعش تنظیم کے علاوہ  دیگر تنظیموں کے ہاتھوں میں چلے گئے۔

وفاقی پولیس کی ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ دہشت گرد تنظیمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ممکنہ حملہ آوروں یا اپنے حامیوں کو یورپ اور  جرمنی میں داخل کرانے کی کوشش کر رہی  ہے جن پر گرفت آسان کام نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ نومبر 2015 میں پیرس میں ہونے والے حملوں کے پیچھے جس گروپ کا ہاتھ تھا اس میں کئی عناصر کے پاس شام کے جعلی پاسپورٹ تھے۔

 ان حملوں میں 130 افراد  مارے گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں