یمن: نماز عید کے دوران بم حملہ 7 فوجی ہلاک
ماریب میں نماز عید کے دوران بم حملے کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک 11 زخمی ہو گئے
799857
یمن کے مشرقی ضلعے ماریب میں نماز عید کے دوران بم حملے کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
شعیہ حوثیوں نے ضلع ماریب کی تحصیل سارواہ میں نماز عید میں مصروف یمنی فوجیوں کو ہدف بنایا۔
بم حملے کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
حوثی ساوراہ کو دارالحکومت صنعاء کے دفاع کے لئے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس کے اطراف کے بیشتر علاقے کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن میں منتخب حکومت پر حملے کے بعد ستمبر 2014 سے حوثی دارالحکومت صنعاء سمیت بعض علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
شام، حکومت مخالف گروہوں نے صویدا پر بھی قبضہ جما لیا
گروہوں نے حکومتی فورسز کو شہر چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی