اسرائیل ایران کو شام اور لبنان میں طاقتور بننے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گا : وزیر دفاع لیبر مین

اسرائیل کے وزیر دفاع عاویگڈور لیبر مین نے کہا ہے کہ ہم ایران کو شام اور لبنان میں طاقتور بننے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔

796413

انھوں نے دارالحکومت تل ابیب میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کی شام اور لبنان سے متعلق پالیسیوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا  ۔  ایران پاسداران انقلاب کی مدد سے شام میں ہوائی اور بحری فوجی اڈے تعمیر کرنے اور شعیہ ملیشیا قوتوں سے لبنان میں جدید ترین ہتھیار تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن اسرائیل اس صورتحال کا خاموش تماشا نہیں دیکھے گا ۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین  نیتان یاہو  کے روس کے دورے کے دوران بعض خدشات کے اظہار کے بعد لیبر مین کا بیان باعث توجہ ہے ۔ 

وزیر اعظم بنیامین  نیتان یاہو نے کل سوچی میں صدر پوتن کیساتھ ملاقات میں  یہ واضح کیا تھا کہ وہ ایران کے شام میں طاقتور  بننے  کو خطرے کی نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ شام میں اپنے رسوخ کو بڑھانے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے ۔یہ صورتحال اسرائیل، مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کے لیے  سخت خطرہ تشکیل دیتی ہے ۔

متعللقہ خبریں