یمن، فضائی حملے میں تیس افراد ہلاک

ہوائی حملے میں سعودی عرب  کی زیر قیادت کے فوجی اتحاد  اور یمنی حکومت  کے ذمہ دار ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے

795387
یمن، فضائی حملے میں تیس افراد ہلاک

یمن میں ایک فضائی حملے  کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق   یہ حملہ دارالحکومت صناء    کے شمال میں واقع ارہاب علاقے  میں  کیا گیا ہے۔

حملے میں  شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی زخمی ہوئی ہے۔

یہ علاقہ مخالف شیعہ گروہ حوثیوں کے زیر کنٹرول ہے۔

ہوائی حملے میں سعودی عرب  کی زیر قیادت کے فوجی اتحاد  اور یمنی حکومت  کے ذمہ دار ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق  یمن میں 2014  ماہ فروری سے ابتک   جاری جھڑپوں میں دس ہزار سے زائد افراد ہلاک  ہو گئے ہیں، جبکہ تیس لاکھ لوگ اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں