لباننی فوج نے داعش کے قبضے میں ہونے والے علاقے کے 80 فیصد کو واپس لے لیا ہے

فوج نے مجموعی طور پر ایک سو مربع کلو میٹر کے رقبے کو واپس لے لیا  ہے اور داعش بیس مربع کلو میٹر کے رقبے میں محصور کردی گئی ہے

795100
لباننی فوج نے داعش کے قبضے میں ہونے والے علاقے کے 80 فیصد  کو واپس لے لیا ہے

لبنانی فوج کے ترجمان علی کانسو  نے وزارت دفاع میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں واقع راس بال بیک، الا فقیحہ اور الا قارا  قصبے کے پہاڑی علاقوں میں داعش  دہشت گرد تنظیم  کے خلاف شروع کردہ  فوجی آپریشن  کے چوتھے روز  داعش کے زیر قبضہ علاقوں کے 80 فیصد کو  واپس  لے لیا گیا ہے۔

کانسو نے کہا کہ  فوج نے مجموعی طور پر ایک سو مربع کلو میٹر کے رقبے کو واپس لے لیا  ہے اور داعش بیس مربع کلو میٹر کے رقبے میں محصور کردی گئی ہے۔

لبنانی فوج نے بعد میں  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ نجات دہندہ علاقوں میں بارودی  سرنگوں کا سراغ لگانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح  لبنان کے  علاقےعرال کے جوار میں نصب بم کو تباہ کرنے کے دوران  دھماکہ ہونے سے ایک لبنانی فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ  چار دنوں سے جاری  آپریشن میں 4 لبنانی فوجی ہلاک  اور 14 زخمی ہو ئے  ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں