عراق: داعش کی طرف سے ہلاک کئے گئے 550 افراد کی اجتماعی قبر منظر عام پر آ گئی

تکرت میں سال 2014 میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے 550 افراد کی لاشیں منظر عام پر آ گئیں

785806
عراق: داعش کی طرف سے ہلاک کئے گئے 550 افراد کی اجتماعی قبر منظر عام پر آ گئی

عراق کے شہر تکرت میں سال 2014 میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے 550 افراد کی لاشیں منظر عام پر آ گئی ہیں۔

حکام کے اندازے کے مطابق علاقے میں اس سے کہیں زیادہ لاشیں موجود ہیں۔

اطلاع کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین سے منسلک شہر تکرت میں دہشتگرد تنظیم داعش   کے قتل عام کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی قبروں میں سے ایک اور  کا انکشاف ہو گیا ہے۔

اجتماعی قبر سے 550 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

عراق کے عدلیہ طب کے حکام کے مطابق یہ اجتماعی قبر امریکی ائیر بیس  "سپیشر کیمپ" میں ہلاک کئے جانے والے عراقیوں کی ہے۔

ہشدی شابی کے تجربہ کار کمانڈروں میں سے معین کاظمی نے کہا ہے کہ 550 مقتولین کے کنبوں کو مطلع کر دیا گیا ہے اور لاشوں میں سے 200 کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

کاظمی نے کہا ہے کہ 150 مقتولین کی لاشیں 2 ہفتے قبل نکالی گئی ہیں ، ہمارے خیال میں ابھی اور بھی زیادہ لاشیں ملیں گی اور توقع ہے کہ داعش کے قتل عام میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 12 جون 2014 کو داعش کے دہشت گردوں  نے تکرت میں واقع سپیشر فوجی اسکول سے زیادہ تر شعیہ سینکڑوں نوجوان فوجیوں کو اغوا  کر لیا تھا اور ایک ہزار 700 کے قریب فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت کیمپ میں 4 ہزار  طالبعلم موجود تھے۔



متعللقہ خبریں