مکہ معظمہ:بھارتی عازمین حج کے مقیم ہوٹل میں آگ لگ گئی

مکہ معظمہ کے ایک  ہوٹل میں آگ لگ گئی جس میں  391 بھارتی نژاد عازمین حج مقیم تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا

785875
مکہ معظمہ:بھارتی عازمین حج کے مقیم ہوٹل میں آگ لگ گئی

مکہ معظمہ کے ایک  ہوٹل میں آگ لگ گئی جس میں  391 عازمین حج مقیم تھے ۔

البتہ خوش قسمتی سے  اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

 شہری   محکمہ دفاع  کے ترجمان  نائف شریف کے مطابق ، یہ ہوٹل  العزیزیہ نامی علاقے میں واقع ہے جہاں بھارتی عازمین حج مقیم تھے  جس کی  7 ویں منزل پر آگ لگی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے تمام عازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا  ہے ۔


ٹیگز: #مکہ , #آگ , #ہوٹل

متعللقہ خبریں