ایران سلامتی کونسل سے امریکہ کی شکایت کرے گا

جوہری معاہدےکی خلاف ورزیوں    پر عائد پابندیوں کے تناظر میں  ایران   سلامتی کونسل  سے امریکہ کی شکایت کرے گا

781913
ایران سلامتی کونسل سے امریکہ کی شکایت کرے گا

 جوہری معاہدےکی خلاف ورزیوں    پر عائد پابندیوں کے تناظر میں  ایران   سلامتی کونسل  سے امریکہ کی شکایت کرے گا۔

 ایرانی    اسپیکر اسمبلی علی لاریجانی  نے  کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ نئی پابندیاں  جوہری معاہدے کی خلاف ورزی  کر رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ایرانی انتظامیہ  کو  امید تھی کہ  6 بڑی طاقتوں سے  سن 2015 میں  طے ہونے والے  معاہدے  پر عمل درآمد  سے   عالمی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی  مگر   ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں ۔

اس حوالے سے  ایران  نے اب سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے  جس کے  لیے صدارتی  عہدے دار متعلقہ وزارت سے جلد ہی رابطہ  کریں گے۔



متعللقہ خبریں