قطر سے پیش کردہ مطالبات کو پورا کرنے کی درخواست

دوحہ انتظامیہ سے  کیے گئے  ان مطالبات کو بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الا خلیفہ، سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کی جدہ میں ملاقات کے دوران پیش کیا گیا

782183
قطر سے پیش کردہ مطالبات کو پورا کرنے کی درخواست

سعودی عرب اور بحرین نے  قطر  سے  اپنی پالیسیوں   کو بہتر بنانے اور   اس ملک  سے  اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے  ملکوں  کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو پورا کرنے کا کہا ہے ۔

دوحہ انتظامیہ سے  کیے گئے  ان مطالبات کو بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الا خلیفہ، سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کی جدہ میں ملاقات کے دوران پیش کیا گیا۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  بی این اے کی خبر کے مطابق مذاکرات میں الا خلیفہ نے کہا ہے کہ  ان کا ملک  سلامتی و استحکام کے قیام  سمیت تمام تر خطرات اور بیرونی مداخلت کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ چار ملکوں نے تعلقات  کو بحال کرنے کی خاطر  دوحہ انتظامیہ کو 13 نکاتی ایک  مطالبہ فہرست پیش کی تھی، جبکہ قطر نے بین الاقوامی قوانین کے منافی  کسی بھی مطالبے کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں