مسجد اقصیٰ کے تمام دروازوں کو کھول دیا گیا اور ہزاروں افراد نے مسجد میں داخل ہونا شروع کر دیا

فلسطینیوں کے سخت رد عمل پر کل مسجد اقصیٰ  کے تمام دروازوں کو کھول دیا گیا اور ہزاروں افراد نے مسجد میں داخل ہونا شروع کر دیا

780119
مسجد اقصیٰ کے تمام دروازوں کو کھول دیا گیا اور ہزاروں افراد نے مسجد میں داخل ہونا شروع کر دیا

فلسطینیوں کے سخت رد عمل پر کل مسجد اقصیٰ  کے تمام دروازوں کو کھول دیا گیا اور ہزاروں افراد نے مسجد میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے 14 جولائی کو مسجد اقصیٰ میں مسلح حملے کے دعوے کے ساتھ 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

واقعے میں زخمی ہونے والے 2 اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے زیر علاج ہسپتال میں ہلاک ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کو عبادت کے لئے بند کر دیا، مسجد اقصیٰ کے 2 دروازوں کو 16 جولائی  کو کھولا گیا لیکن دروازوں پر الیکٹرانک میٹل ڈیٹیکٹر  نصب کئے جا چکے تھے۔

ڈیٹیکٹروں کی تنصیب کے بعد سے فلسطینی مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر جمع ہو کر نماز ادا کر رہے تھے اور ایک تواتر سے اسرائیلی پولیس کی سخت مداخلت کا سامنا کر رہے تھے۔

اس دوران اسرائیلی پولیس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے منسلک علاقے یافا  میں رکنے کی وارننگ  پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ایک اسرائیلی شہری فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا اور پولیس کی بھاری فائرنگ کی وجہ سے شدید زخمی اسرائیلی شہری فلسطینی زیر علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

فلسطینی نوجوان کے ہلاک ہونے کے بعد عرب شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے لئے سکیورٹی فورسز نے حفاظتی اقدامات کے طور پر علاقے کے متعدد راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔



متعللقہ خبریں