پی کے کے اور اسد انتظامیہ کے درمیان حاسیکے پٹرول کی آمدنی کی تقسیم

شام میں  دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کے زیر کنٹرول علاقے حاسیکے سے نکالے جانے والے پٹرول کی  آمدنی پی کے  کے اور اسد انتظامیہ  آپس میں تقسیم کر رہی ہیں ۔

778164

 اناطولیہ خبر ایجنسی  نے مقامی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ پی کے  کے  ، پی وائے ڈی  اور اسد انتظامیہ نے حاسیکے میں  موجود پٹرول کے 9 کنوؤں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ رومیلان مسویدیے اور قاراچوک  کے 350 کنوؤں سے یومیہ 30 ہزار سے لیکر 35 ہزار بیرل پٹرول نکالا جاتا ہے ۔  معاہدے کی رو سے پٹرول کی آمدنی کا 65 فیصد حکومت اور  20 فیصد پی کے  کے  لیتی ہےجبکہ یہاں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں اسد انتظامیہ ادا کرتی ہے ۔

 یاد رہے کہ 2011 میں شام  میں  شروع ہونے والی خانہ جنگی سے قبل ملکی آمدنی کا 25 فیصد پٹرول کی برآمدات سے حاصل کیا جاتا تھا  اور 95 فیصد برآمدات  یورپی یونین کے ممالک کو ہوتی تھیں ۔

متعللقہ خبریں