اسرائیل کے بائیں بازو کے ایکٹیوسٹوں کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ

بائیں بازو کے ایکٹیوسٹ اسرائیل کے صدر' رووین ریولین'  کی مغربی بیت المقدس کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے اور مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر لگائے گئے تلاشی کے برقی آلات  کو ہٹائے جانے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا

776309
اسرائیل کے بائیں بازو کے ایکٹیوسٹوں کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ

اسرائیل کے بائیں بازو کے ایکٹیوسٹوں کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ۔۔۔

بائیں بازو کے ایکٹیوسٹ اسرائیل کے صدر' رووین ریولین'  کی مغربی بیت المقدس کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے اور مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر لگائے گئے تلاشی کے برقی آلات  کو ہٹائے جانے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

تقریباً 200 کے قریب مظاہرین نے ہاتھوں میں ، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے لئے اسرائیل کے اختیار کردہ اقدامات کے خلاف احتجاجی نعروں  اور مسجد اقصی کے دروازوں پر تلاشی کے برقی آلات  کو ہٹانے سے متعلق مطالبات کی تحریروں والے، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

"اسرائیلی حکومت بیت المقدس کو آگ میں جھونک رہی ہے" کے نعرے کے ساتھ منعقدہ مظاہرے میں شریک ایکٹیوسٹوں نے اسرائیلی حکومت کے مشرقی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے سے متعلق نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر نصب کئے گئے  ڈیٹیکٹروں کی نمائندگی کے لئے دروازے کی شکل سے مشابہہ ایک ڈیٹیکٹرریولین کی رہائش گاہ کے سامنے لے کر گئے۔

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 2 کی خبر میں کہا گیا تھا کہ  پولیس نے، اقصیٰ کے دروازوں سے ڈیٹیکٹروں کو ہٹا کر ان کی جگہ دستی ڈیٹیکٹروں کو استعمال کرنے   کا فیصلہ کرنے  کیا ہے تاہم موضوع کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

توقع ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں موضوع پر دوبارہ سے غور کرنے  کے بعد کوئی  بیان جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے 14 جولائی کو مسجد اقصیٰ میں مسلح حملے کے دعوے کے ساتھ 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے  2 اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے زیر علاج ہسپتال میں ہلاک ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بعد ازاں اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کو عبادت کے لئے بند کر دیا  اور اتوار کے روز حرم شریف کے دو دروازوں کو کھولا لیکن دروازوں پر تلاشی کے برقی آلات نصب ہو چکے تھے۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر لگائے گئے تلاشی کے برقی آلات کی مدد سے اقصیٰ وقف کی طرف سے کنٹرول کئے جانے والے حرم شریف پر حاکمیت قائم کرنا چاہتا ہے۔

فلسطینی عوام کے خیال میں تلاشی کے برقی آلات کو سکیورٹی کے لئے نہیں بلکہ مسجد اقصی ٰ پر حاکمیت قائم کرنے کے لئے لگایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں