ہم، مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر تلاشی کے برقی آلات کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے: محمود عباس

ہم، مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر تلاشی کے برقی آلات کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے، مسجد اقصیٰ پر حاکمیت کا حق ہمارا ہے لہٰذا اگر کنٹرول اور تلاشی کا حق کسی کو حاصل ہے تو وہ ہم ہیں: محمود عباس

776210
ہم، مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر تلاشی کے برقی آلات کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے: محمود عباس

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے باب العصبہ کے سامنے سکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق باب العصبہ کے سامنے کے بلند مقامات پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

اسرائیل کے چینل 2 ٹیلی ویژن  کی طرف سے نشر کردہ خبر میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر لگائے گئے ڈیٹیکٹروں کے شدید کشیدگی پیدا کرنے کا سبب بننے کی وجہ سے حکومت نے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ اسرائیل ڈیٹیکٹروں کی جگہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر ہینڈ ڈیکٹروں   کی مدد سے تلاشی لینے والی پولیس فورس کو متعین کرے گا۔

خبر کے مطابق بیت المقدس کے پولیس ڈائریکٹر یورام ہا لیوی اور بیت المقدس بلدیہ مئیر نے اس فیصلے کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا تھا تاہم کیمروں کی تنصیب سے قبل علاقائی تعاون کے وزیر تزاچی ہانگپی  نے کہا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے گرد نصب کردہ کیمروں کو نہیں ہٹایا جائے گا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر تلاشی کے برقی آلات کی تنصیب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محمود عباس نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رملّہ میں منعقدہ عوالمِ فلسطین قومی فورم کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا ہے کہ" ہم، مسجد اقصیٰ  کے دروازوں پر تلاشی کے برقی آلات کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے۔ مسجد  اقصیٰ پر حاکمیت کا حق ہمارا ہے لہٰذا اگر کنٹرول اور تلاشی کا حق کسی کو حاصل ہے تو وہ ہم ہیں"۔



متعللقہ خبریں