شام کے شہرادلیب میں خودکش  حملہ، 37افرادہلاک 52 زخمی

شام کے شہرادلیب میں خودکش بمبار نے بارودسے بھری گاڑی باغیوں کے ایک اجتماع سے ٹکرادی۔

770507
شام کے شہرادلیب میں خودکش  حملہ، 37افرادہلاک 52 زخمی

شام کے شہرادلیب میں خودکش  حملہ، 37افرادہلاک 52 زخمی

شام کے شہرادلیب میں خودکش بمبار نے بارودسے بھری گاڑی باغیوں کے ایک اجتماع سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 37افرادہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے ایک ٹیکسٹائل فیکٹری تباہ ہوگئی  ہے  جسے حیاہ تحریر الشام نامی باغی گروپ اپنے مرکزی دفترکے طورپراستعمال کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ حیات تحریر الشام نامی تنظیم کا تعلق القاعدہ سے رہا ہے جو بعد میں النصرہ فرنٹ میں ضم ہو گیاتھا۔

ادلیب شہرکے زیادہ حصے پر عسکریت پسند جنگجوؤں کا قبضہ ہے جبکہ ترکی کی سرحد سے متصل اس صوبے میں کنڑول کے خواہش مند عسکری پسند گروپوں کے درمیان ایک عرصے سے لڑائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگیوٹیریس نے کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کے لیے قائم کی گئی تنظیم یواین جوائنٹ انویسٹی گیشن میکینزم کے 3رکنی وفد سے نیویارک میں  ملاقات کی۔اس موقع پرٹیم نے انھیں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے اپنی معلومات سے آگاہ کیا۔

گیوٹیریس نے کہا کہ تمام ممالک شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا ساتھ دیں۔شام میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کوان جرائم پرغورکرتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پرعائدکی گئی عالمی پابندی کے احترام کویقینی بنانے کے لیے اپناکردار ادا کرناچاہیے ۔



متعللقہ خبریں