یورپی یونین اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرح فلسطین کو بھی تسلیم کرے: صائب اریقات

بین الاقوامی برادری اسرائیل کی زبردستی لاگو کردہ وجوہات کے مطابق حرکت کرنے سے پرہیز کرے: ناصر القدوی

769748
یورپی یونین اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرح فلسطین کو بھی تسلیم کرے: صائب اریقات

فلسطین لبریشن  آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل صائب اریقات نے یورپی یونین سے فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اریقات نے بین الاقوامی دیوان انصاف  کی "علیحدگی کی دیوار" سے متعلق کئے گئے فیصلے کے 12 ویں سال کی مناسبت سے رملّہ میں مذاکراتی امور  کی ڈائریکٹریٹ کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔

اریقات نے یورپی یونین سے اپیل کی کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرح فلسطینی حکومت کو بھی تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا رہائشی بستیوں  کا پروجیکٹ دو حکومتی حل کے  بے نتیجہ رہنے کی بنیادی وجہ ہے۔

فتح انتظامیہ کابینہ کے رکن ناصر القدوی  نے  بھی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ بین الاقوامی دیوان انصاف کے رہائشی بستیوں اور علیحدگی کی دیوار  سے متعلق کئے گئے فیصلے منسوخ نہیں کئے جا سکیں گے اور کسی زمانی تعطل کا شکار نہیں ہوں گے۔

قدوی نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کی زبردستی لاگو کردہ وجوہات کے مطابق حرکت کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے "علیحدگی کی دیوار" کے نام سے پہچانی جانے والی دیوار  کی فلسطینی زمین پر تعمیر کو سال 2002 میں شروع کیا  ، 700 کلو میٹر طویل اس دیوار کا مقصد  دریائے اردن کے مغربی کنارے  اور اسرائیل کی سرحد کو ایک دوسرے سے الگ کرنا ہے ۔

اقوام متحدہ کے عدالتی شعبے بین الاقوامی دیوان انصاف نے سال 2004 میں اپنے نقطہ نظر کا اعلان کیا جس میں دیوان نے اس دیوار کو قوانین کے منافی  اور نسلیت پرستی میں اضافہ کرنے والا اقدام قرار دیا تھا۔

اس کے باوجود اسرائیل نے گذشتہ سال دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے گرد 42 کلو میٹر ایک نئی دیوار تعمیر کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں