جنگ کے خاتمے میں ابھی بہت وقت ہے، داعش کے بعد بھی کولیشن فورسز عراق میں موجود رہیں گی: ٹاون سینڈ

یقیناً موصل ایک بڑی اور بہت اہم کامیابی ہے لیکن ابھی تحصیل نینوا میں تل عفر سمیت متعدد گنجان آباد علاقوں کو داعش سے صاف کرنا ضروری ہے لہٰذا اس جنگ کے خاتمے میں ابھی بہت وقت باقی ہے: سٹیفن ٹاون سینڈ

769176
جنگ کے خاتمے میں ابھی بہت وقت ہے، داعش کے بعد بھی کولیشن فورسز عراق میں موجود رہیں گی: ٹاون سینڈ

امریکہ  کی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن ٹاون سینڈ نے کہا ہے کہ موصل کی رہائی کے بعد بھی عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کو کم نہیں کیا جائے گا اور داعش کی شکست کے بعد بھی کولیشن ممالک اس ملک میں موجود رہیں گے۔

ٹاون سینڈ نے  بغداد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے واشنگٹن سے رابطہ قائم کیا اور عراق  اور شام  میں داعش کے خلاف جاری آپریشنوں  کی صورتحال کا  جائزہ پیش کیا۔

موصل  کی مکمل طور پر داعش سے رہائی کے بعد عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں توقع کہ فوجیوں کی تعداد میں کوئی کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً موصل ایک بڑی اور بہت اہم کامیابی ہے لیکن ابھی تحصیل نینوا میں تل عفر سمیت متعدد   گنجان آباد علاقے موجود ہیں کہ جنہیں داعش سے صاف کرنا ضروری ہے۔ مغربی عنبر کی رہائی ضروری ہے۔ لہٰذا اس جنگ کے خاتمے میں ابھی بہت وقت باقی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ زمانہ قریب میں ہمارے فوجیوں کی تعداد میں کسی اہم نوعیت کی کمی متوقع نہیں ہے کیونکہ کولیشن اور عراقیوں کے کرنے کے ابھی  اور بہت سے مشکل کام باقی ہیں۔

ٹاون سینڈ نے کہا کہ داعش کے بعد کے عمل میں امریکہ بھی ا ور عراقی حکومت بھی امریکہ اور کولیشن فورسز کے عراق میں رہنے کے حق میں ہیں۔ اس موضوع پر ہم فیصلے کے  نقطے پر ہیں جس کی رُو سے داعش کے بعد کے مرحلے میں بھی کولیشن فورسز ملک میں موجود رہیں گی۔

سال 2011 میں امریکی فوجیوں کے عراق سے نکلنے کے بعد سامنے آنے والی صورتحال کی تکرار سے بچنے کے لئے امریکی اور کولیشن فورسز کے علاقے میں رہنے کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش کے بعد  ایک کم تعداد والی اور تعلیمی و تربیتی کاروائیوں سے دلچسپی لینے والی کولیشن فورسز کی موجودگی موضوع بحث ہو گی۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں آزادی کے لئے  ماہِ ستمبر میں متوقع  ریفرنڈم  کے علاقے کی سیاسی  صورتحال اور فوجی آپریشنوں کے متاثر کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں  ٹاون سینڈ نے کہا کہ ملک میں ابھی بھی مختلف گروپوں کے درمیان کھنچا تانی جاری ہے اور عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کی طرف سے آزادی کے لئے اٹھایا گیا قدم موجودہ مسائل میں ایک نئے مسئلے کا اضافہ کر دے گا۔



متعللقہ خبریں