سعودی حکومت کا غیر ملکیوں سے فیملی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ
سعودی حکومت نجی شعبے میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں سے فیملی ٹیکس کی مد میں 100 ریال فی کس ماہانہ وصول کرئے گی ۔
سعودی حکومت نجی شعبے میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں سے فیملی ٹیکس کی مد میں 100 ریال فی کس ماہانہ وصول کرئے گی ۔
سعودی حکومت نے پرائیوٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں سے بھی ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے جس سے مملکت سعودیہ میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی متاثر ہو گی۔
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے مملکت میں موجود وہ غیر ملکی افراد جو نجی شعبے میں ملازمت کرتے ہیں ان سے فیملی ٹیکس کی مد میں 100 ریال فی کس ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔ ہر غیر ملکی شہری اپنی فیملی کے ہر اس رکن (خواتین/ بچے) کے بدلے 100 ریال حکومت کو بطور ٹیکس ادا کرے گا جو ملازمت نہیں کرتے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے حکومت کی آمدنی میں ہونے والی کمی کو پورا کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے غیر ملکی شہریوں پر کسی بھی قسم کا ٹیکس عائد نہیں تھا۔
ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ غیر ملکی افراد نجی شعبوں میں ملازمت کرتے ہیں اور سعودی عرب میں موجود ان کے ماتحت افراد کی تعداد تقریباً 23 لاکھ کے قریب ہے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق فیملی ٹیکس میں 2020 تک ہر برس اضافہ کیا جائے گا۔