عراق: دہشت گرد تنظیم داعش  نے 200 ترکمانوں کو قتل کر دیا

تل عفر سے نکل کر کسی محفوظ مقام کی طرف جانے  کے دوران  دہشت گرد تنظیم داعش نے 200 ترکمانوں کو کچھ دیر کے لئے تحویل میں رکھنے کے بعد اجتماعی شکل میں قتل کر دیا

764936
عراق: دہشت گرد تنظیم داعش  نے 200 ترکمانوں کو قتل کر دیا

عراق کے شہر موصل کے علاقے تل عفر میں دہشت گرد تنظیم داعش  نے 200 ترکمانوں کو قتل کر دیا۔

موصل کی ضلعی اسمبلی کے نائب سربراہ نورالدین کاپلان  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تل عفر سے نکل کر کسی محفوظ مقام کی طرف جانے  کے دوران  دہشت گرد تنظیم داعش نے 200 ترکمانوں کو کچھ دیر کے لئے تحویل میں رکھنے کے بعد اجتماعی شکل میں قتل کر دیا ہے۔  

کاپلان نے کہا ہے کہ داعش کی طرف سے قتل کئے جانے والے ترکمانوں کو  دہشت گردوں نے تقریباً 2 ماہ تک جیلوں میں بند رکھا  اور ان قیدیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

اطلاع کے مطابق داعش کئی ماہ سے تل عفر میں متعدد کنبوں کو کسی احتمالی فوجی مداخلت کے مقابل ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور انہیں علاقے سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش اگست 2014 سے لے کر اب تک موصل کے مغرب میں واقع اور عراق کی بڑی ترین تحصیل کی حیثیت کے حامل  علاقے پر قابض ہے۔

علاقے کی اکثریتی آبادی ترکمان ہے اور داعش کے مظالم سے بچنے کے لئے فرار کے راستے تلاش کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں