تیئس ترک فوجی اہلکار دوحہ پہنچ گئے

ترکی اور قطر کے درمیان ہونے والےمعاہدے کی رو سے  پانچ بکتر بند گاڑیاں اور 23 فوجی اہلکار دوحہ پہنچ گئے ہیں ۔

758038
تیئس ترک فوجی اہلکار دوحہ پہنچ گئے

 

 ترکی اور قطر کے درمیان ہونے والے فوجی تربیت، تعاون  اور فوجی دستوں کی تعیناتی  کےمعاہدے کی رو سے  پانچ بکتر بند گاڑیاں اور 23 فوجی اہلکار دوحہ پہنچ گئے ہیں ۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت  22 جون کو پانچ بکتر بند گاڑیاں اور 23 فوجی اہلکار دوحہ پہنچ گئے ہیں ۔ منصوبےکے تحت مستقبل میں بھی سر گرمیوں کو جاری رکھا جائے گا ۔دونوں ممالک کے مابین سات جون کو ہونے والے معاہدے کی صدر رجب طیب ایردوان نے توثیق کی تھی  اسوقت قطر میں 88 ترک فوجی فرائض ادا کر رہے ہیں  جبکہ  نئے فوجیوں کی روانگی کے بعد یہ تعداد 111 تک پہنچ گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں