شام: بم سے مسلح موٹر سائیکل کے ساتھ حملہ، کثیر تعداد میں ہلاکتیں

ادلیب کے مرکزی  محلّے سیلیبہ میں بم سے مسلح موٹر سائیکل کو مخالفین کی سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دیا گیا

757971
شام: بم سے مسلح موٹر سائیکل کے ساتھ حملہ، کثیر تعداد میں ہلاکتیں

شام کے شمالی شہر ادلیب میں بم سے مسلح موٹر سائیکل کے ساتھ حملہ کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

ادلیب کے مرکزی  محلّے سیلیبہ میں بم سے مسلح موٹر سائیکل کو مخالفین کی سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

حملے کے وقت محلّے میں کافی رش تھا۔

زخمیوں کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے لہٰذا اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں