رنجش بھلا کر امیر قطر نے شاہ سلمان اور ولیہد شہزادے کو مبارکباد دی

امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیہد شہزادے  محمد بن سلمان کو  ٹیلیگراف بھیج کر مبارکباد دی ہے ۔

757568
رنجش بھلا کر امیر قطر نے شاہ سلمان اور ولیہد شہزادے کو مبارکباد دی

 

 امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیہد شہزادے  محمد بن سلمان کو  ٹیلیگراف بھیج کر مبارکباد دی ہے ۔

  قطری خبر ایجنسی کیو این اے  نے اطلاع دی ہے کہ امیر قطر الثانی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کو  شہزادے  محمد بن سلمان کو  ولیہد تعنیات کرنے کی وجہ سے مبارکباد دی ہے ۔اامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد کی حیثیت سے شہزادہ محمد بن سلمان کے تقرر پر شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے ، سعودی عرب کے ساتھ تنازع کے باوجود اپنے تہنیتی پیغام میں امیر قطر نے شاہ سلمان کی درازیٔ عمر ،صحت و عافیت اور سعودی عوام کی ترقی اور خوش حالی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ ہم پورے خلوص کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ اپنے گہرے برادرانہ روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور بطور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیابی کیلئے بھی دعاگو ہیں۔

ولیہد ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن نائف کو کل  ان کے عہدوں سے سبکدوش کرتے ہوئے ان کی جگہ شاہ سلمان کے صاحبزادے ولیہد محمد بن سلمان کو  تعینات کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور بعض خلیجی ممالک نے  قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے ہیں۔



متعللقہ خبریں