رفاح سرحدی چوکی 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد کھولی جا رہی ہے

غزہ میں  بجلی پیدا کرنے کے   لیے  رفاح سرحدی چوکی  سے   مجموعی طور پر ایک ملین لیٹر  ایندھن کی ترسیل کی جائیگی

757334
رفاح سرحدی چوکی 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد کھولی جا رہی ہے

مصری انتظامیہ  نے سن 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد  رفاح   سرحدی چوکی  سے پہلی بار   ایندھن کی ترسیل کی اجازت  دی ہے۔

مصری انتظامیہ ، فلسطینی  اسلامی  مزاحمت  تنظیم حماس  اور تحریک الفتح    سے  خارج کیے جانے والے محمد دہلان کے درمیان   سہہ  رکنی سمجھوتے کے نتیجے میں  غزہ کو ایندھن کی  ترسیل کی اجازت ملی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ   غزہ میں  بجلی پیدا کرنے کے   لیے  رفاح سرحدی چوکی  سے   مجموعی طور پر ایک ملین لیٹر  ایندھن     فراہم کیا جائیگا۔

مصری انتظامیہ کی جانب سے تین  جولائی سن 2013 کو  فوجی بغاوت کے بعد  رفاح سے پہلی بار اس عمل کی اجازت  دینا   توجہ طلب ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں