شامی پناہ گزینوں کی مدد کےلیے ترکیہ کو 1 ارب یورو ملیں گے:جوزف بوریل

بوریل نے  بتایا کہ سال 2024 اور 2025 کے دوران اس امداد میں سے 560 ملین یورو شام،لبنان ،عراق اور اردن میں موجود شامی مہاجرین کےلیے جبکہ 1 ارب یورو ترکیہ میں موجودمہاجرین کےلیے مختص کیے گئے ہیں

2145064
شامی پناہ گزینوں کی مدد کےلیے ترکیہ کو 1 ارب یورو ملیں گے:جوزف بوریل

یورپی یونین نے شامی پناہ گزینوں کے لیے تقریبا دو ارب یورو امداد کا وعدہ کیا ہے۔

 برسلز میں  شام اور علاقائی مستقبل کے حوالے سے 8 واں اجلاس منعقد کیا گیا ۔

 یورپی  خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے  اجلاس سے خطاب میں  شامی پناہ گزینوں کےلیے تقریبا 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

بوریل نے  بتایا کہ سال 2024 اور 2025 کے دوران اس امداد میں سے 560 ملین یورو شام،لبنان ،عراق اور اردن میں موجود شامی مہاجرین کےلیے جبکہ 1 ارب یورو ترکیہ میں موجودمہاجرین کےلیے مختص کیے گئے ہیں

متعللقہ خبریں