خلیجی ممالک کے ساتھ اختلافات کو ماہ رمضان میں حل کر  لیا جائے گا ۔امیر کویت

امیر کویت شیخ صبا ح ال احمد ال جابر ال صباح نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے افسوسناک اختلافات کو ماہ رمضان میں حل کر  لیا جائے گا ۔

755111

انھوں نےکویت ٹیلیویژن سے خطاب کرتے ہوئے   امید ظاہر کی کہ  خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو ماہ رمضان میں مذاکرت کے ذریعے حل کر لیا جائے گا ۔     خلیجی ممالک کے درمیان تاریخی روابط ،مخلصانہ عائلی  تعلقات اور مشترکہ مفادات موجود ہیں ۔  اس دائرہ کار میں عوامی خواہشات کا احترام کرنے  اور اتحاد کا تحفظ کرنے کے لیے ہم بھر پور کوششیں صرف کریں گے ۔ انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ کویت دہشت گردی کے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس کے خلاف جدو جہد کے لیے  اور دہشت گردی کے منبع کو ختم کرنے  کے لیے عالمی برادری  کا  ساتھ دے رہا ہے  ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کویت  بحرین مصر اور یمن نے پانچ جون کو قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے تھے  ۔ اس ملک کیساتھ فضائی رابطے کو ختم کرنے والے سعودی عرب  ،متحدہ عرب امارات ،بحرین  نے قطری سفارتکاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر ملک کو ترک کرنے کا حکم دیا  تھا ۔

متعللقہ خبریں