قطر اور بھارت کے درمیان نئی سمندری لائن کھول دی گئی

قطر اور بھارت کے درمیان مال کی براہ راست ترسیل کے لیے نئی سمندری لائن کھول دی گئی ہے ۔

753057
قطر اور بھارت کے درمیان  نئی سمندری لائن کھول دی گئی

 

 قطر اور بھارت کے درمیان مال کی براہ راست ترسیل کے لیے نئی سمندری لائن کھول دی گئی ہے ۔

  قطر کی وزارت مواصلات اور خبر رسانی کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  نئی سمندری لائن سے بھارت  کی مندرا اور نہاوا شیو بندرگاہوں اور قطر کی حماد بندرگاہ کے درمیان ہفتے میں  ایک بار بحری جہازوں کی آمدورفت ہو گی  ۔  پہلے بحری جہاز کے ذریعے 710 کنٹینر  قطر پہنچائے جائیں گے بعد میں ضرورت کے مطابق  اس تعداد کو بڑھایا جائے گا ۔  دریں اثناء  ترک پرچم والے بحری جہازوں کی الروویس بندرگاہ  سے اور روس اور چین سمیت متعدد ممالک کی حماد بندر گاہ   تک براہ راست مال لے جانے  کے لیے بحری لائنوں کو بڑھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

  سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطر پر  برّی بحری اور فضائی پابندیاں لگانے کے بعدقطر کے لیے  نئے  بحری راستے کھولنے کے موضوع پر سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا  ہے۔



متعللقہ خبریں