ترکی دہشت گردی کے باوجود پیش رفت کو جاری رکھے ہوئے ہے، وزیر داخلہ

وزیر  داخلہ سلیمان  سوئلو نے آکسرائے میں  آق پارٹی  کے  دفتر کی جانب سے  دی گئی افطاری  میں  شرکت کے دوران اپنے خطاب میں اہم پیغامات دیے

752252
ترکی دہشت گردی کے باوجود پیش رفت کو جاری رکھے ہوئے ہے، وزیر داخلہ

وزیر  داخلہ سلیمان  سوئلو کا کہنا  ہےکہ  ترکی ہر  طرح کی دہشت گردی کے باوجود   ترقی کی منازل کو  طے کرتے ہوئے آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

وزیر سوئلو نے آکسرائے میں  آق پارٹی  کے  دفتر کی جانب سے  دی گئی افطاری  میں  شرکت کی۔ افطاری  کے بعد  آکسرائے   کے باسیوں سے  مخاطب ہوتے ہوئے  کہا کہ ترکی   کے اس سفر کو  کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ"چاہے دہشت گرد تنظیم   داعش ہو    یاپھر  فیتو   ، PKK ہو یا پھر ڈی ایچ کے  ایس پی ہو   اور   چاہے اس ملک  کی   ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش  کرنے والے ہوں۔ سب کو جان لینا چاہیے کہ  یہ   قوم اپنے اعتقاد  ، ایمان اور ارادے کے ساتھ     حرکت کرتی ہے، ہم دنیا کی  پہلی   دس مملکتوں  کی صف میں   شامل ہوں گے۔"

انہوں نے  مزید کہا کہ انسداد ِ   دہشت گردی  میں ہم نے   اہم نتائج   حاصل کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں