الجزیرہ ٹیلی ویژن بھی قطر بحران کی لپیٹ میں

ٹویٹر سے جاری  کردہ اعلان میں  کہا گیا ہے کہ "الجزیرہ  میڈیا نیٹ  ورک ، ویب سائٹس اور سماجی   میڈیا پلیٹ فارمز  سائبر حملوں سے   متاثر ہوئے ہیں

749454
الجزیرہ ٹیلی ویژن بھی قطر بحران کی لپیٹ میں

قطر   بحران   کے اثرات نے اب   نشریاتی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن  چینل نے  سائبر حملوں کی زد میں ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ٹویٹر سے جاری  کردہ اعلان میں  کہا گیا ہے کہ "الجزیرہ  میڈیا نیٹ  ورک ، ویب سائٹس اور سماجی   میڈیا پلیٹ فارمز  سائبر حملوں سے   متاثر ہوئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق  تواتر  سے جاری  سائبر حملوں کا سد ِ باب کرنے    کے لیے   تکنیکی  عملہ  تگ و دو کر رہا ہے۔

ان حملوں کے  پیچھے کونسی طاقتیں کار فرما ہونے   کے حوالے سے کوئی  اطلاع نہیں  دی گئی۔



متعللقہ خبریں