جاری کردہ فہرست من گھڑت ہے، قطری وزیر خارجہ

قطری وزیر کا کہنا تھا کہ قطر نے کیا جرم سر زد کیا ہے کہ جس کی سزا اسے اس شکل میں  دی جا رہی ہے

749677
جاری کردہ فہرست من گھڑت ہے، قطری وزیر خارجہ

قطری وزیر  خارجہ  شیخ محمد بن الا ثانی   کا کہنا ہے کہ ان کے  ملک کو  بین الاقوامی  قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے     سزا دیے جانے کے اسباب   ہماری  سمجھ سے بالا تر ہیں۔

الا ثانی  نے جرمن  وزیر  خارجہ سیگمار   گیبریئل    سے  وولفن بوٹیل  شہر  میں ملاقات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرس میں کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر  کی جانب سے  جاری کردہ  فہرست   قطر پر   بلا وجہ کی الزام تراشیوں سے بڑھ کر کچھ  اور  نہیں ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ  ہم نے اس فہرست کا جائزہ لیا ہے   جس میں شامل  افراد کی اکثریت اور فرموں کا قطر سے  کوئی تعلق  نہیں  ہے جنہوں نے قطر میں  زندگی میں کبھی  قدم  بھی نہیں رکھا۔

یعنی   مختصرا  قطر سے  ہر گز تعلق نہ پائے جانے والے ان افراد  کو   فہرست میں شامل کرنا   تمام تر الزامات کے من گھڑت ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

قطری وزیر کا کہنا تھا کہ قطر نے کیا جرم سر زد کیا ہے کہ جس کی سزا اسے اس شکل میں  دی جا رہی ہے۔  بین الاقوامی  قوانین کے مطابق  حرکت  کی  جانی چاہیے۔ ہم جدید دور میں ہے  ، اب جنگلات کے قانون کا دور نہیں۔

 



متعللقہ خبریں