قطر خبر ایجنسی کے انٹر نیٹ سائٹ پر سائبر حملے  کی تحقیقا ت مکمل

قطر کی سرکاری خبر ایجنسی کیو این اے کے انٹر نیٹ سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سائبر حملے  کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیاگیا۔

748252
قطر خبر ایجنسی  کے انٹر نیٹ سائٹ  پر سائبر حملے  کی تحقیقا ت مکمل

 

قطر کی سرکاری خبر ایجنسی کیو این اے کے انٹر نیٹ سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سائبر حملے  کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر  دیا گیا ہے۔

قطر کی وزارت داخلہ کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ کیو این اے سائٹ کی خامیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعلی ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے سائبر حملہ کیا گیا ہے ۔تحقیقاتی ٹیم نے حملے کے ذرائع کا پتہ چلا لیا ہے تاہم اس بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔اعلان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات  کا اعلان کرئے گی ۔

قطر کی سرکاری خبر ایجنسی نے 23 مئی کی رات امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی  کے حوالے سے امریکہ کے خلاف اور ایران کی حمایت پر مبنی بیان جاری کیا تھا ۔  چند گھنٹےبعد  قطر  کے محکمہ مواصلات کے  ڈائریکٹر شیخ سیف بن احمد ثانی   نے کیو این اے ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔  وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ کیو این اے نے جو خبر شائع کی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا  سے اس خبر کو نظر انداز کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن متحدہ عرب امارات، سعودی عرب  اور مشرق وسطیٰ کی میڈیا نے  تردید کے باوجود اسے خوب اچھالا اور سائبر حملے کی کوشش کو قطر کیخلاف مہم میں بدل دیا تھا۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ   میڈیا کے اس موقف نے خلیجی ممالک کے اتحاد پر کاری ضرب لگائی ہے ۔ اس اعلان کے بعد قطر کے تمام نشریاتی اداروں  کی دیگر خلیجی ممالک تک رسائی کو روک دیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں